02:05 , 30 اپریل 2026
Watch Live

دودی خان نے راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پیش کر دی

پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں پیش کر دی۔

دبئی میں ہونے والی ملاقات میں دودی خان نے راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پیش کی۔ اس موقع پر بھارتی اداکارہ نے پوچھا کہ کیا یہ اصلی ہے جس پر دودی خان نے کہا کہ یہ اصلی ہے اور ایک دوست کا دوسرے دوست کو تحفہ ہے۔

اس ملاقات میں راکھی نے دودی سے شادی کا وعدہ کرکے پیچھے ہٹنے کا شکوہ بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر جب بھارتی اداکارہ نے پاکستان کی بہو بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو پاکستانی اداکار دودی خان نے انہیں پرپوز کیا تھا۔ لیکن بعد میں انہوں نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔ پھر ایک ویڈیو بیان میں دودی خان نے راکھی ساونت کیلئے ایک اچھا ساتھی تلاش کرنے کا وعدہ کیا۔

حالیہ ویڈیو میں ان کے شاندار بندھن اور دوستی نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ مداح ان کے بانڈ کو پسند کر رہے ہیں لیکن وہ حقیقت پسندانہ تجاویز اور مشورے بھی دے رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ دودی خان کو ایسے اسٹنٹ کرنے سے پہلے اپنے خاندان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION